حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت وفاق اسلامی بحرین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یمنی عوام کے خلاف جاری جابرانہ محاصرہ کو فوری طور پر ختم کرنے اور اس ملک کی تعمیر نو کا مطالبہ کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جو اس خطے کی خودمختاری کے آغاز میں کردار ادا کرے گی۔
جمعیت وفاق بحرین نے یمنی قوم،عرب اور اسلامی مؤقف کی قدردانی کرتے ہوئے، مزید کہا کہ یمنی عوام زندگی اور امن و امان کے مستحق ہیں وہ ان حالات پر قابو پانے کے ساتھ اپنے ملک کی تعمیر نو،خودمختاری اور ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔
جمعیت وفاق اسلامی بحرین نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کی جنگ کا خاتمہ خطے میں خونریزی اور تنازعات کے خاتمے کا ایک آغاز ہونا چاہیے اور اسے دوسرے معاملات اور امور میں بھی پیشرفت کرنی چاہیے۔
جمعیت اسلامی نے بیان کیا کہ بحرین عوامی تحریک کی دسویں سالگرہ کے ایام میں داخل ہو چکا ہے لہذا بحرین کو موجودہ شدید سیاسی بحران کو حل کرنے کے ساتھ جمہوریت ، معاشرتی انصاف اور عوامی آزادی کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔